کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کو دستی بم دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ گوادر میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا، جس میں 7 اے ٹی اے، دفعہ 4 اور 5 ایکسپلوسیو ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔