سانگھڑ :سنی رابطہ کونسل علماء کا پولیس او ڈی سی کیخلاف دھرنا

147

سانگھڑ ( نمائندہ جسارت) سانگھڑ سنی رابطہ کونسل علماء کا سانگھڑ پولیس اور ڈی سی سانگھڑ کی خلاف دھرنا۔ فرقہ واریت کو ہوا دینے والے ایس ایس پی فرخ علی لنجار اور ڈی سی عمران الحسن خواجہ کو برطرف کیا جائے اگرمطالبات پورے نہ کیے گئے تو اگلے جمعہ کو ضلع بھر کے کارکن دھرنا دیں سمیع شاہ حیدری سانگھڑ سنی رابطہ کونسل علماء اور کارکنوں نے ریلی نکال کر نیشنل پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاجی دھرنا دیا۔ دھرنے میں درجنوں کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر سنی رابطہ کونسل کے رہنماء سید سمیع شاہ حیدری، اکبر انقلابی اور مفتی طلحہ حنفی نے مطالبہ کیا ہے کہ جانبدار ایس ایس پی فرخ علی لنجار اور ڈی سی ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افسران فرقہ واریت کو پھیلانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اگر ضلع کا امن امان خراب ہوا تو زمہ داری انتظامیہ کی ہوگی مقررین نے کہا ہے کہ ہم کئی ماہ سے غیر قانونی طور نکلنے والے جلوس اور گستاخ صحابہ کرام کے گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں مگر ضلع کے دونوں افسران جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نامزد ملزمان کی دعوتیں کھا کر سنیوں کو دیوار سے لگا رہے ہیں۔ مقررین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بینرز شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افتخار سنجرانی کی نشاندہی پر ضلع بھر سے اتارے گئے ہیں جو کہ سراسر غیرقانونی عمل ہے۔ مقررین نے ایس ایس پی، ڈی سی اور اے سی شہداد پور سمیت جانبدار افسران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت نعرے بازی کی۔ مقررین نے اپنا اگلا لائحہ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے تو اگلے جمعے کو ضلع بھر کے کارکن سانگھڑ میں دھرنا دیں گے جبکہ پھر بھی شنوائی نہ ہوئی تو ہائی وے کو اس وقت تک بند کریں گے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے۔ مظاہرین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے غیر قانونی جلوسوں کا سلسلہ بند کیا جائے جبکہ افتخار سنجرانی، فہد وسان مکرم علی خاصخیلی اور دیگر گستاخوں کو گرفتار کیا جائے۔