سکھر (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے روہڑی شہر میں مفت امراض چشم کے مریضوں کے لیے فری آئی کیمپ لگایا گیا ، کیمپ میں 200سے زائد مرد و خواتین نے سہولت سے استفادہ کیا، فری کیمپ میںمریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، اور شوگرکے ٹیسٹ کیے گئے ، جن مریضوں کا آپریشن ہونا ہے انہیں بھی چیک کر کے ان کا بھی ڈیٹا لے لیا اور جلد ہی ان کے آپریشن کیے جائیں گے۔ اس موقع پر قیم جماعت اسلامی ضلع سکھر محمد اکرم راجپوت ،امیر جماعت اسلامی روہڑی آصف علی قریشی،قیم روہڑی قاری صلاح الدین لاشاری، و دیگر بھی موجود تھے۔