لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تحصیل باقرانی کے یونیورسٹی تھانہ کی حدود گاؤں حکیم سندیلو میں 7 بچوں کی والدہ 40 سالہ مسمات زیبا کو اس کے شوہر محمد سومرو نے گلہ دباکر قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا بعد ازاں مقتولہ کی لاش ڈوکری اسپتال منتقل کردی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی، پولیس کے مطابق واقعہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم ملزم کی تلاش اور تحقیقات جاری ہے۔