دادو (نمائدھ جسارت) دادو میں پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کی کال پر پیپلزپارٹی ضلع دادو کے صدر ایم این اے دادو جوہی رفیق احمد جمالی کی قیادت میں جمالی ہاؤس سے ایس ایس پی چوک تک ریلی نکال کر ایس ایس پی چوک پر ٹینٹ لگا کر دھرنا دے دیا دھرنے میں شامل جیالے اور جیالیوں نے پارٹی کے جھنڈے، بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر وفاقی حکومت کیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے وفاقی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی دھرنے میں ایم پی اے جوہی سید صالح شاہ، ایم پی اے میہڑ فیاض بٹ، ایم پی اے شجیلا لغاری، پی پی پی ضلع جنرل سیکرٹری غلام دستگیر گورڑ، پیپلز پارٹی تعلقہ دادو صدر رئیس بابن پنہور، غلام شبیر ابڑو، سید محمد شاہ، خالد میرانی سمیت ضلع بھر سے پیپلزپارٹی کے سیکڑوں جیالے اور جیالیوں نے شرکت کی۔ دھرنے سے ضلع صدر ایم این اے رفیق احمد جمالی، ایم پی اے فیاض بٹ، ایم پی اے سید صالح شاہ جیلانی، ایم پی اے شجیلا لغاری، غلام دستگیر گورڑ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب نے سندھ کے عوام کو بیروزگار کردیا ہے سندھ کے عوام کو بھٹو خاندان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے وفاق کی جانب سے عوام پر آئے روز پیٹرول بم گرایا جا رہا ہے سندھ کے پانی پر قبضہ کرکے سندھ کے حصے کا پانی ہڑپ کرلیا ہے نیازی سرکار عوام کو روزگار دینے کے وعدے کرکے ہزاروں کی تعداد میں وفاقی ملازمین کو برطرف کرکے بیروزگار کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سندھ کے وسائل پر قبضے کیے جارہے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں ہیں سندھ میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جس باعث عوام جا کاروبار اور معمولات زندگی شدید متاثر ہوئی ہے جبکہ عوام کو لاکھوں گھر دینے کے وعدے کرکے ان کو گھر دینے کے بجائے بے گھر کردیا ہے انہوں نے کہاکہ نیازی سرکار مکمل طور پر ناکام ہوچکی اب اس ناکام حکومت کو گھر جانا ہوگا۔