لاڑکانہ، بجلی کا کرنٹ لگنے سے 9 سالہ پونا میمن بے ہوش، دوران علاج چل بسی

232

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) سہیل کالونی میں گھر کے باہر کھیلنے کے دوران بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے باعث 9 سالہ بچی پونا میمن بیہوش ہوئیں جسے ورثہ کی جانب سے بیہوشی کی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے فوت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لاش ورثاء کے حوالے کردی۔