سلیکٹڈ نے مہنگائی کے ریکارڈ قائم کر دیے، حمزہ شہباز

349

 مانانوالہ (آن لائن)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں 22 کروڑ عوام کو تبدیلی کا لولی پاپ دے کر مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز نے رکن صوبائی اسمبلی ن لیگ میاں اعجاز حسین بھٹی
سے ملاقات کے دوران ان کی آپریشن کے بعد خریت دریافت کرنے کے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی جماعت اور چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی سے قوم کو نجات دلائی مگر موجودہ سلیکٹڈ حکومت نے مہنگائی کے عذاب کے سوا قوم کو کچھ نہیں دیا ہے ۔ میاں حمزہ شہباز نے مانانوالہ کے نواحی گاؤں قلعہ شبدیو سنگھ میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی معصوم بچی ہادیہ کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔