اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد میں 2 روز کے دوران پراپرٹی بزنس سے وابستہ 2 افراد قتل کردیے گئے۔ پہلا واقعہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے قریب اور دوسرا تھانہ آئی نائن کے قریب پیش آیا۔ دونوں واقعات میں کار سواروں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، تاہم ملزم گرفتار نہیں ہوسکے۔ قتل ہونے والوں میں ایک وکیل بھی شامل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک طاہر، راشد اور ارشد پراپرٹی کا بزنس کرتے تھے، اور دنوں کاروباری شراکت دار بھی تھے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ملپور روڈ پر گاڑی پر فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص پراپرٹی ڈیلر ہے جو گزشتہ روز قتل ہونے والے ڈیلر کا پارٹنر تھا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ روز پراپرٹی ڈیلر کو قتل اور 4 افراد کو زخمی کیا گیا تھا۔ پے در پے واقعات کے بعد شہر میں خوف کی فضا دوڑ گئی ہے۔