سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی تحصیل پنوعاقل کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سکھر کے تعاون سے پنوعاقل فرق پور کے مقام پر ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ کا افتتاح معروف سماجی رہنماء حاجی محمد اسحق کلہوڑو، چیف انجینئر گڈو بیراج اور امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر ایڈووکیٹ مولانا سلطان احمد لاشاری نے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر حافظ امان اللہ تنیو، صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع سکھر عبدالحمید تنیو، امیر جماعت اسلامی پنوعاقل مولانا عبدالکریم انڈھڑ، امیر جماعت اسلامی فرق پور حافظ قادر بخش کلہوڑو، معززین علاقہ عبدالغفور کلہوڑو، عبدالحلیم کلہوڑو، محمد جیل کلہوڑو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ فری میڈیکل کیمپ صبح 9 بجے سے دوپہر دیر گئے بلا وقفہ جاری رہا، کیمپ میں600 سے زائد مر یضوں نے استفادہ کیا اور ماہر ڈاکٹروں نے مفت طبی معائنہ کیا اور ادویات دی گئیں۔ علاقہ مکینوں نے جماعت اسلامی، الخدمت فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمت کو سراہا تعریف کی۔