سکھر، گھوٹکی میں ادویات کی خریداری میں کرپشن، نیب نے تحقیقات شروع کردی

107

سکھر( نمائندہ جسارت) ضلع گھوٹکی میں ادویات کی خریداری میں کرپشن، نیب ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے کی کرپشن کی نیب سکھر نے تحقیقات شروع کردی، نیب سکھر نے ڈی ایچ او گھوٹکی اور پانچ اسپتالوں کے ایم ایس سے پوچھ گچھ، محکمہ صحت گھوٹکی کے افسران سے نیب ہیڈ کوارٹر سکھر میں پوچھ گچھ کی گئی۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ادویات کی خریداری میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی ہے، افسران کو دوبارہ پیش ہونے کے لیے بلایا جائے گا۔