سکھر (نمائندہ جسارت) تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پروفیسر نصر اللہ لغاری نے سکھر کا دورہ کیا۔ انہوں نے ارقم اسکول میانی روڈ سکھر میںمنعقدہ ایک اجلاس میں 2،3 اکتوبر کو منعقد ہونیوالی صوبائی تربیت گاہ کی دعوت دی ، شرکاء اجلاس جن میں نجی اسکولز کے منتظمین اساتذہ کرام و تنظیم اساتذہ کے عہدیداران و ارکان شامل تھے۔ انہیں تنظیم اساتذہ کے قیام کے اغراض ومقاصد اور نصب العین سے آگاہ کیا۔ اجلاس میںجماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری، تنظیم اساتذہ کے نسیم اشرف خان، نذیر احمد کمبوہ، منصور شیخ، معراج احمد، عبدالحفیظ شیخ، شاد احمد سمیت دیگر موجود تھے۔