لاڑکانہ، چوری و بے امنی میں اضافہ، پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام

122

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے نوٹس کے باوجود شہر میں بڑھتی بے امنی کو لگام نہ ڈالی جاسکی، پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام، نامعلوم مسلح ملزمان نے تعلقہ تھانہ کی حدود قمبر روڈ پر اسلحہ کے زور پر شہری کی کار میں موجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا جبکہ مسلح ملزمان شہری محمد عارف سرور کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر گاڑی سے نکال کر گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔