سکھر( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو کی قیادت میں ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد سے انکے دفتر میں ملاقات کی،وفد میں امیر جماعت اسلامی سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ، صدر جے آئی یوتھ ضلع سکھر عبدالحمید تنیو ،سجاد احمد بھٹو شامل تھے، ملاقات میں وفد نے ڈپٹی کمشنر سکھر سے سکھر شہر بالخصوص پرانہ سکھر کی ابتر صورتحال ،ابلتے گٹرز،ناقص روڈز تباہ حال سڑکوں،تباہ شدہ ڈرینج،صفائی کے فقدان ،قریشی روڈ، بوسہ لائن، گڈانی پھاٹک، نمائش چوک کے کھنڈرات، آغا بدرالدین کالونی نیوپنڈ میں پینے کے پانی کی گمبھیر صورتحال سمیت دیگر مسائل و معاملات پرتفصیلی بات چیت کی۔ ڈپٹی کمشنر سکھر نے مسائل کے حل اور کام شروع کیے جانے کی یقین دہانی کرائی۔