شاہد خاقان کی ضمانت کا ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج

144

اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی ریفرنس میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ضمانت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ ہفتہ کو عدالت عظمی میں نیب کی جانب سے دائر کی گئی اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ایل این جی ریفرنس میںشاہد خاقان عباسی کی ضمانت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 25 اور 27 فروری
2020ء کے ضمانت سے متعلق فیصلوں سے کیخلاف نیب اپیل سماعت کے لیے منظور کی جائے۔ نیب کی جانب سے دائر اپیل میں شاہد خاقان عباسی کو فریق بنایا گیا ہے۔