سعودی وزیر خارجہ کی ایران کے لیے امریکی نمایندے سے ملاقات

62

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس کے موقع پر ایران کے لیے امریکی خصوصی ایلچی رابرٹ مالے سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہوں نے مشترکہ اقدامات کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں عہدے داروں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تازہ ترین پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔