نیازی نے میڈیا کی آزادی سے متعلق ایک اور جھوٹ بولا ہے‘شازیہ مری

208

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے میڈیا کی آزادی سے متعلق ایک اور جھوٹ بولا ہے۔ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے میڈیا کو کنٹرول کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو بیوقوف بنانے والے عمران نیازی آج عوام کو رلا رہے ہیں۔