فیصل آباد (اے پی پی) فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کاسالانہ عام اجلاس 28 ستمبر کوطلب کرلیا گیاہے جس میں آئندہ سال کے لیے نومنتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔چیمبر کے ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں گزشتہ کارروائی کی توثیق سمیت دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے اور بعض اقدامات کی منظوری بھی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی سال 22۔2021 کے لیے بلامقابلہ منتخب ہونے والی صدر نگہت شاہد آف میسرز شان انڈسٹریز،سینئر نائب صدر صوبیہ عقیل آف میسرز ساف انٹر نیشنل اور نائب صدر فرحت نثار آف میسرز مون بیوٹی پارلرکی کامیابی کا باضابطہ سرکاری و حتمی اعلان کیا جائے گا جس کے بعد وہ اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھا لیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر کورونا ایس او پیز کا بھی خاص خیال رکھا جا ئے گا۔