کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرکاری اداروں سے برطرف ہونے والے ملازمین کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے سامنے احتجاج کیا گیا احتجاج میں بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت جن میں معذور افراد بھی شریک تھے۔ عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر سرکاری اداروں سے برطرف ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ملازمین کا کہنا تھا کہ عدلیہ سے اپیل ہے کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے، سرکاری ملازمین کی جانب سے احتجاج کے دوران وی وانٹ جسٹس کے نعرے بھی لگائے گئے ‘ملازمین کا کہنا تھا کہ ایک حکم نامے سے انکی برسوں کی ملازمت ختم کردی گئی‘ چیف جسٹس سے اپیل ہے کہہمیںنوکریوں پر دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ ہماری مشکلات دور کی ہوسکیں۔ احتجاج میں پی ایس او،او جی ڈی سی ایل اور دیگر محکموں کے ملازمین شریک ہوئے۔