حکومت پھر قومی اسمبلی کا کورم پورا کرنے میں ناکام رہی‘شازیہ مری

197

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزیسیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت ایک بار پھر قومی اسمبلی کا کورم پورا کرنے میں ناکام رہی، اب پی ٹی آئی حکومت کے اسمبلی اراکین بھی عمران خان کے طرز حکومت سے بیزار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین حکومت کو کندھا دینے کے لیے تیار نہیں، وزیراعظم عمران خان کے مالی سہولت کاروں کی کرپشن پر حکومتی ارکان بھی پریشان ہیں۔ تحریک انصاف کے اراکین3 سال سے وزیراعظم کی ایک ہی تقریر سن کر بیزار ہوچکے ہیں، مہنگائی اور بیروزگاری کے ستائے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔