سراج الحق و دیگر کا نذیر احمد جنجوعہ سے اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

596

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی ناظم مالیات جماعت اسلامی نذیر احمد جنجوعہ کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منصورہ سے جاری ایک بیان میں انھوں نے مرحومہ کے لیے بلند درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر اور حوصلے کی دعا کی ہے۔ نائب امرا جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،راشد نسیم، اسد اللہ بھٹو، میاں اسلم، معراج الہدیٰ صدیقی، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، ڈپٹی سیکرٹری اظہر اقبال حسن، سید وقاص جعفری، محمداصغر، سید بختیارمعانی، حافظ ساجد انور، میاں مقصود احمد، مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس، شعبہ مالیات اور جماعت اسلامی کے دیگر کارکنان نے بھی مرحومہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی۔