قومی اسمبلی میں کوئی عوامی نمائندہ موجود نہیں، سراج الحق

597

گوجرانوالہ: سراج الحق کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں کوئی عوامی نمائندہ موجود نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے گوجرانوالہ میں مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا ظلم ہے جہاں وزیر اور گوجرانوالہ کا مزدور ایک جیسا ٹیکس دیتا ہے، یہاں ریاست اور حکومت ملکر غریب آدمی کا خون تو نچوڑتا ہے حقوق نہیں دیتا۔

سراج الحق نے کہا کہ جب مافیا کا ایجنٹ اسمبلی میں ہو تو کون احتساب کرے گا؟ سرمایہ دار کو لوگ ووٹ دیتے ہیں تو وہ وہاں جا کر مفادات کا تحفظ کرتا ہے، قومی اسمبلی میں کوئی عوامی نمائندہ نہیں ہے۔