اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو چوروں کی خبریں کیوں نہیں ، جعلی خبریں نہ چلوائیں، شہباز شریف کیخلاف دھیلے کی بھی کرپشن نہیں ملنی، ملک میں فیک نیوز پہ پابندی لگی تو عمران صاحب کی حکومت ختم ہو جائے گی۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب اور ایف آئی اے کے ذرائع کو آٹا ، چینی ، بجلی ، ایل این جی ، دوائی ، رنگ روڈ چوروں کی خبریں کیوں نہیں ملتی۔ ایف آئی ذرائع کو بی آر ٹی پشاور ،
بلین ٹری سْنامی ، فورن فنڈنگ ، ہیلی کاپٹر کیس کی خبریں کیوں نہیں ملتی ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے بعد ایف آئی اے ذرائع سے فیک خبریں چلانے کے بجائے ذرائع کو عدالت میں پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع سے خبریں چلوانے والے شہبازشریف کے خلاف عدالتوں کے ثبوت مانگنے پر بھاگ جاتے ہیں۔ ان تمام جھوٹے مقدمات کی سپریم کورٹ ، ہائی کورٹ اور احتساب کورٹ میں بار بار تفتیش اور تحقیق ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کتنی بار ایک ہی جھوٹ کو بار بار فیک نیوز بنا کر چلائیں گے۔