چکوال روڈ پررات کو ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

138

چوآسیدن شاہ (بلال شوکت ) چوآسیدن شاہ شہر میں محلہ ڈلوال روڈ سے گزرنے والی سڑک پر رات کے اوقات میں ہیوی گاڑیوں کے داخلے سے راستے کی بندش کی شکایات پر ڈی پی او چکوال کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک پولیس اہلکار رات بھر ڈیوٹی سر انجام دے کر متعدد ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز پر بھاری جرمانے عائد کر رہے ہیں جس پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او چکوال سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا گڈز ٹرانسپورٹرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ محلہ ڈلوال روڈ کی آڑ میں شہر سے گزرنے والی مین چکوال روڈ پر داخلے پر پابندی سے جہاں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں اس فیصلے سے جرائم پیشہ افراد کو بھی معاونت حاصل ہوگی کیونکہ شہر کے باہر سے گزرنے والے دونوں بائی پاس انتہائی خطرناک جگہوں پر واقع ہیں اور متعدد بار ان پر ڈکیتی کے وارداتیں رونما ہوچکی ہیں گڈز ٹرانسپورٹرز کا مزید کہنا تھا کہ لاہور،فیصل آباد اور راولپنڈی جیسے بڑے شہر بھی رات 10 بجے کے بعد بڑی گاڑیوں کے داخلے کے لیے کھول دیے جاتے ہیں اگر یہاں ایک محلہ ڈلوال روڈ کا مسئلہ ہے تو صرف اس محلے سے گزرنے والی روڈ کو بند کرنا چاہیے نہ کہ شہر سے گزرنے والی مین چکوال روڈ کو‘گڈز ٹرانسپورٹرز نے ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف سے رات 10 بجے کے بعد شہر سے گزرنے والے مین چکوال روڈ پر داخلے پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔