ٹھٹھہ، پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت کیخلاف احتجاجی کیمپ

172

ٹھٹھہ ڈنمائندہ جسارت) پی پی پی سندھ کی اپیل پر بڑھتی ہوئی مہنگائی، وفاقی اداروں سے 16 ہزار ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے اور سندھ میں مسلسل قلت کیخلاف پی پی ٹھٹھہ کی جانب سے ٹھٹھہ میں پارٹی کارکنان نے احتجاجی کیمپ لگاکر دھرنا دیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں کارکنان اور عوام نے وفاقی حکومت کے فیصلوں کیخلاف مسلسل نعرے بازی کی۔ دھرنے میں شریک رہنمائوں نے وفاقی حکومتی فیصلوں پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ وفاق سندھ سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو برطرف کرکے تعصب کا مظاہرہ کررہا ہے وفاقی حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے روزگار چھین رہی ہے، ارسا نے سندھ کا پانی بند کر رکھا ہے۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے۔ احتجاجی مظاہرے و دہرنے میں پی پی پی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن، سابق سینیٹر سسی پلیجو، ایم پی اے سید ریاض شاہ شیرازی، امتیاز قریشی اور دیگر نے خطاب کیا۔