سکھر، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر91 افراد زیر حراست

236

سکھر (نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی جانب سے کورونا ویکسین کے متعلق جاری ہدایات کی روشنی میں سکھر پولیس کی کورونا ویکسین پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں 91 افراد زیر حراست 16 مقدمات درج، سکھر پولیس نے مختلف علاقوں میں ہوٹلز، ریسٹورنٹ، گیسٹ ہاؤس، مارکیٹس، اسٹیشنز سمیت مختلف چوک چوراہوں پر دوران اسنیپ چیکنگ، کورونا ویکسین نہ لگوانے اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں، مختلف کارروائیوں کے دوران حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے 91 افراد کو گرفتار کرکے 16 مقدمات درج کرلیا گیا، مقدمات زیردفعہ 4 سندھ اپیڈمک ڈیسیز ایکٹ 2014 کے تحت درج کیے گئے۔