سیالکوٹ(کامرس ڈیسک)پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے سیالکوٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اپنی فیملیز کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ شہریوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایونٹ کے دوران بھی ویکسی نیشن کا عمل جاری رہا۔ تین روز تک جاری رہنے والے پراپرٹی سیلز ایونٹ میں مجموعی طور پر 13 سے زائد تعمیراتی منصوبے عوام الناس کی دلچسپی کے لیے پیش کئے گیے ۔