چین کے ساتھ دوستی سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے،اسد عمر

396

اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ دوستی سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، چینی سرمایہ کاری بڑھنے سے سکیورٹی کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے۔ سی پیک مشرقی پڑوسی کی آنکھ میں کھٹکتا ہے، دوسروں کی جنگ میں شرکت کرکے پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی ، وزارت داخلہ میں ایک اہم سیکورٹی سیل قائم کر لیا گیا ہے جو سی پیک سے متعلق ہے،انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ایک اہم معاہد کرتے ہوئے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنایا گیا ہے ،وقت گزرنے کے ساتھ سی پیک کے دائرہ کار میں وسعت آرہی ہے جس سے چین و پاک رشتہ کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ سی پیک مشترکہ تعاون کمیٹی میں منصوبے کا مفصل جائزہ لیا ہے ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے د سویں اجلاس کے بعد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی خالدمنصور نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اسد عمر نے بتایا کہ جے سی سی کے دسویں اجلاس کی صدارت چین کے وائس چیئرمین این ڈی آر سی Ning Jizhe نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں کچھ نئے معاہدے کیے گئے ہیں پاکستان اور چین نے سی پیک کے دائرہ کار میں وسعت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ،وقت کے ساتھ ساتھ سی پیک کی اہمیت میں اضافہ ہو رہا ہے دونوں ممالک کی قیادت کی ہدایت ہے کہ سی پیک کو ترجیح دیں جس کی مثال کورونا کے باوجود سی پیک پر کام جاری رکھا ہوا ہے۔ اسد عمر نے میڈیا بریفنگ میں مزید کہا چین طبی آلات اور بلوچستان کے لیے سولر پینل عطیہ کرے گاجبکہ جے سی سی اجلاس میں سی پیک کی سکیورٹی پر بات کی گئی گزشتہ ایک ماہ میں سی پیک کی سکیورٹی سخت کرنے کے لیے مزید کام ہوا ہے۔ اسد عمر نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کراچی سرکلر ریلوے انفراسٹرکچر کا جلد افتتاح کریں گے، کل ایکنک کے اجلاس میں کے سی آر منصوبے کی منظوری متوقع ہے، ایم ایل ون منصوبے پر بات چیت جاری ہے جبکہ کے سی آر بی او ٹی بنیاد پر تعمیر کیا جائے گا،پاکستان کی خواہش ہے کہ چینی کمپنی بھی سرمایہ کاری کرے، چین کی این ڈی آر سی نے رشکئی اقتصادی زون میں 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا امکان ظاہر کیا ہے، سی پیک منصوبوں پر سیکورٹی کے حوالے سے چینی سائیڈ کے خدشات موجود ہیں، اس موقع پر چیئرمین سی پیک اتھارٹی خالدمنصور نے کہا ہے کہ سیکورٹی کے حوالے سے نیوی اور آرمی نے چینی سفارت خانے کو بریفنگ دی ہے۔