پشاور ائیرپورٹ سے جعلی کورونا رپورٹ کی تیاری میں ملوث 6 افراد گرفتار

365

پشاور: فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی کورونا رپورٹ کی تیاری کے انکشاف کے بعد لیبارٹری کے انچارج سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاورکے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی کورونا رپورٹ تیاری کا انکشاف ہوا، جس کے بعد ایف آئی اے نے لیبارٹری کے انچارج سمیت 6 افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے، ایف آئی اے کے چھاپے کے دوران مسافر سے 2 کورونا رپورٹس برآمد ہوئیں، مسافر کے پاس کورونا پازیٹو اور نیگیٹو دونوں رپورٹس موجود تھیں۔

مسافر نے کورونا کی جعلی رپورٹ پشاور ایئرپورٹ پر واقع نجی لیبارٹری سے لی تھیں ، جس کے بعد ایف آئی اے نے مسافر کو آف لوڈ کرکے تحقیقات شروع کردیں۔