فیصل آباد (نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی جماعت اسلامی کے کارکن کل نماز جمعہ کے بعدمہنگائی ، بے روزگاری کے خلاف شہرکی مرکزی مساجد کے سامنے پرامن احتجاج کریں گے۔ مختلف مقامات پر ہونے والے مظاہروں کی قیادت ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں اور دیگر رہنما کریں گے۔