ڈینگی پھر سر اٹھانے لگا‘ اسلام آباد میں 2 افراد جاں بحق

190

 اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں ڈینگی مچھر پھر سر اٹھانے لگا۔ رپورٹوں کے مطابق ڈینگی کے کیسز انتہائی تیزی سے بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک ہفتے میں 2 افراد ڈینگی کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دونوں ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد یہاں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 94 ہو گئی ہے۔ پشاور میں 179 جبکہ پنجاب میں 131 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔