سکھر ( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ نے حلقہ سائٹ ایریا سکھر میں منور مسجد کا دورہ کیا اور اس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ مسجد کا کام الحمد للہ تیزی سے جاری ہے، مسجد کو سریہ اور چھت کے لوہے کے لیے فنڈز درکار ہیں۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں تعاون کریں۔