امریکی سفارتخانے کے وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

128

اسلام آباد ( آن لائن ) سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے امریکی سفارتخانے کے اعلیٰ سطحی وفد کی اہم ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں افغانستان اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا یہ ملاقات مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ہوئی ہے۔ جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اسلم غوری نے بتایا کہ بدھ کے روز مو لانا فضل الرحمن سے امریکی سفارتخانے کے وفد نے ملاقات کی ملاقات کرنے والے اعلیٰ سطحی وفد میں پولیٹیکل قونصلر، پولیٹیکل آفیسر اور پولیٹیکل اکنامک سیکشن کے چیف شامل تھے۔ وفد کی قیادت رچرڈ نیلسر ہیڈ آف دی مشن نے کی۔جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن سے ہونے والی ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں افغانستان کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔