کوئٹہ: ویکسی نیشن لازمی قرار دینے کیخلاف پیٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال

270

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں پیٹرول ڈلوانے والوں کی کورونا ویکسین لازمی قرار دیے جانے کے فیصلے کیخلاف مالکان نے پیٹرول پمپ بند کردیے۔ پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے چند روز قبل کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے شہریوں کو پیٹرول نہ دینے کی ہدایت کی تھی جس پر پیٹرول پمپ مالکان نے عملدرآمد شروع کردیا تو شہریوں نے لڑنا جھگڑنا شروع کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ احکامات کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر پمپ سیل کردیتی ہے۔ انتظامیہ شہریوں کو ویکسی نیشن پر قائل کرنے کے لیے بہتر طریقہ اپنائے تاکہ ہمارا کاروبار متاثر نہ ہو۔