نوابشاہ (سٹی رپورٹر) ایس ایس پی امیر سعود مگسی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری، سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن نے دوران اسنیپ چیکنگ روپوش ملزم بشیر زرداری کو چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت حراست میں لے لیا۔ زیر حراست ملزم کافی عرصہ سے پولیس کو چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھا۔ تھانہ سکرنڈ کے ایس ایچ او نے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے2 منشیات فروش ظہور احمد لاکھو اور منیر احمد لاکھو کو گرفتار کیا ملزمان کے قبضے سے 90 لیٹر کچی شراب برآمد ہوئی ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ بالو جا قبا نے دوران چیکنگ ملزم احسان علی بروہی کو غیر قانونی اسلحہ ٹرپل ٹو (222) رائفل اور 20 گولیوں سمیت گرفتار کرلیا، تھانہ قاضی احمد پولیس نے دوران گشت روپوش ملزم محمد وقاص راجپوت کو گرفتار کر لیاملزم وقاص پولیس کو کافی عرصے سے سنگین جرائم میں مطلوب تھا، قاضی احمد پولیس نے کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔