اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں2021-22 کے دوران صحت کے شعبے کی بہتری پر73.9 ارب روپے خرچ کر رہی ہے، مجموعی طور پر ملک میں 152 صحت کی سہولیات کی تجدید کی جارہی ہے تاکہ تشخیصی، متعدی اور انتہائی نگہداشت کی بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں، صحت کا بجٹ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں موجودہ سال میں 410 فیصد زیادہ ہے، یہ گزشتہ 3 سال میں صحت پر کل خرچ کا 3 گنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایک اعلی سطحی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسد عمر نے صحت سے متعلق نئی اور جاری اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا جنہیں موجودہ اور پچھلے مالی سال میں وفاقی مالی امداد سے پورا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبائی بحران کا سامنا کرتے ہوئے حکومت نے نہ صرف بجٹ کی تقسیم میں صحت کا تحفظ کیا ہے۔