کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں پولیس کی سٹی نالے میں قائم منشیات فروشی کے اڈوں پر کارروائی، منشیات فروشوں کی پولیس پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 30 منشیات فروش اور 300 منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی الصبح کوئٹہ کے سٹی نالے میں منشیات فروشوں اور عادی افراد کیخلاف پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی۔گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا اور سٹی نالے میں منشیات کے عادی افراد کے بنائے گئے ٹھکانے بھی مسمار کردیے گئے۔