تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں سے جوہری مذاکرات کچھ ہفتوں میں دوبارہ شروع ہوں گے۔ تہران سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ کے مطابق ہر ملاقات کے لیے ہم آہنگی اور ایجنڈے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ویانا جوہری مذاکرات بہت جلد دوبارہ شروع ہوں گے۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے پر ازسرنو گفتگو کے 6 ادوار ہوچکے ہیں۔