گجرنالے سے متعلق عدالت عظمیٰ کے تمام فیصلے پیش کرنے کی ہدایت

60

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں گجر نالا تجاوزات آپریشن سے متعلق کیس کی سماعت، وکلا کو تجاوزات آپریشن سے متعلق سپریم کورٹ کے تمام فیصلے پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔ عدالت عالیہ نے آپریشن سے متعلق تمام درخواستوں کی فہرست طلب کرلی جبکہ سندھ حکومت سے متاثرین کو معاوضے سے متعلق تفصیلات بھی طلب کرلیں عدالت کاکہناتھا کہ یہ بتائیں، تجاوزات گرا دیں؟ صفائی ہو رہی ہے یا نہیں؟