اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، شہباز شریف نے کہا کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل سے ہزاروں لوگوں کو انہوںنے نکالا ہم نے نہیں، 50 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کردیا، وہ بھیک مانگنے پر مجبور ہیں کہاں گئی ایک کروڑ نوکریاں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور یہ لوگ باتیں کرتے ہیں، کہا گیا کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے لیکن تاریخ میں ایسی مہنگائی آج تک نہیں دیکھی، آج آسمان بھی ان پر رور رہا ہے۔ اس پر شیریں مزاری نے کہا کہ جو کہتے تھے پیٹ پھاڑ کر پیسے واپس لاؤں گا کدھر ہیں وہ پیسے جو انہوں نے لینے تھے؟ بلکہ ان کا بھائی اربوں لوٹ کر ملک سے بھاگ گیا ہے اس شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے اتفاق فاؤنڈری فروخت کر کے ملک کا قرضہ اتارا، لوڈ شیڈنگ ختم کی۔ علی محمد خان نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے لوگوں کو نکالا تھا ہم نے وزیراعظم کے حکم کے مطابق ریویو پٹیشن دائر کی ہے کہ ملازمین کو بحال کروایا جائے۔