کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 34 اضلاع میں قومی انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی۔پولیو ایمرجنسی سینٹر کے مطابق گزشتہ روز شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم پانچ روز تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران 25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم میں 11 ہزار میڈیکل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، حساس اضلاع کوئٹہ ، پشین ، چمن ، قلعہ عبداللہ میں انسداد پولیو مہم سات روز تک جاری رہے گی۔