لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن دونوں وزرا کیخلاف توہین کا مقدمہ بنائے گا، الیکشن کمیشن کا دو وزرا کو نوٹس سیاسی لڑائی بن چکی ہے، الیکشن کمیشن کو ایسے معاملات میں نہیں الجھنا چاہیے۔ انہوں نے چیئرمین نیب کی تقرری میں توسیع کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چیئرمین نیب کو توسیع نہیں دے سکتی، قانون میں ترمیم کر کے چیئرمین نیب کو توسیع دی جا سکتی ہے، کسی کو بھی نااہل کرنا آسان نہیں، ماہر قانون کا آرڈیننس کے متعلق کا کہنا تھا کہ حکومت چیئرمین نیب کی توسیع آڈریننس کے ذریعے کر سکتی ہے اور آرڈینس چار ماہ سے زیادہ موثر نہیں رہ سکتا، قانون میں لکھا ہوا کہ چیئرمین نیب کو سنگل ٹرم کیلیے لگایا جا سکتا ہے۔اعتز از احسن کا کہنا تھا کہ حکومت ا پوزیشن سے کیوں الجھ رہی ہے اس کا جواب وہ بہتر دے سکتی ہے، الیکشن کمیشن کا دو وزرا کو نوٹس سیاسی لڑائی بن چکی ہے، کسی کو نااہل کرنا آسان نہیں ہوتا، الیکشن کمیشن وزرا کیخلاف توہین کا ہی مقدمہ بنائے گی، الیکشن کمیشن کو ایسے معاملات میں نہیں الجھنا چاہیے۔یاد رہے 16ستمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کردیے، الیکشن کمیشن نے دونوں وزرا سے 7 روز میں الزامات کا تحریری جواب مانگ لیاہے۔