پشاور (آن لائن) پیٹرول کی قیمت بہت بڑھ گئی ہے‘ میرے پاس پیٹرول ڈلوانے کے پیسے نہیں ہیں‘ جے یو آئی کے رکن صوبائی اسمبلی رنجیت سنگھ اپنی گاڑی ایم پی اے ہاسٹل میں کھڑی کرکے رکشے میں اسمبلی پہنچ گئے‘ ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ صحافی نے رنجیت سنگھ سے سوال کیا کہ آپ رکشے میں کیوں آئے ہیں؟ اس پر رنجیت سنگھ نے جواب دیا کہ پیٹرول کے پیسے نہیں ہیں‘گاڑی ایم پی اے ہاسٹل میں کھڑی کردی۔