تفتان‘ پاک ایران گیٹ تجارت کے لیے کھول دیاگیا

238

کو ئٹہ (نمائندہ جسارت) چھ ماہ سے بندپاک ایران تفتان سرحد پر واقع زیروپوائنٹ گیٹ کو تجارت کیلیے کھول دیا گیا۔ گزشتہ اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظہور احمد محمد سنی نے دیگر لیویز حکام کیساتھ زیروپوائنٹ گیٹ کے مقام پر ایرانی حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے آفیسرز نے باقاعدہ طور پر گیٹ کھولنے کا فیصلہ کیا جسکے بعد زیروپوائنٹ گیٹ تجارت کیلیے بحال کردیا گیا۔ زیروپوائنٹ گیٹ کھلنے سے اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ زیروپوائنٹ گیٹ علاقے کے عوام کیلیے پاکستان اور ایران بارڈر پر واقع ایک ٹیکس فری گیٹ ہے جہاں سے تجارت کی جاتی ہے۔