سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب قیم مولانا حزب اللہ جکھرو، امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشار ی نے سندھ کی معروف درگاہ ہالیجوی شریف کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوںنے جے یو آئی کے مرکزی نائب امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی سے ملاقات کی جن کا چند روز قبل آپریشن ہوا ہے، جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے انکی عیادت کی اور صحت یابی کی دعا کی۔ علاوہ ازیں مولانا جکھرو نے ممتاز عالم دین مولانا عبدالقادر ھجوانی کی اہلیہ اور آیت اللہ تفہیمی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔