سکھر، اسلامی جمعیت طلبہ کی تین روزہ الہدیٰ سالانہ تربیت گاہ

137

سکھر (نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ سکھر ڈویژن کی طرف سے رْفقاء و کارکنان کے لیے تین روزہ الہدیٰ سالانہ تربیت گاہ منعقد ہوئی، ،تربیت گاہ میں سکھر ڈویژن کے مختلف مقامات سے کارکنان و رفقائے جمعیت نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تربیت گاہ کے مختلف سیشنوں میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سکھر مقام برادر اسماعیل مغل شرنے افتتاحی کلمات میں تربیت گاہ کے مقاصد اور ہدایات دیں،جبکہ ناظم صوبہ حافظ فیضان بھٹی نے کارکنان جمعیت کو انکے مقصد زندگی اور نصب العین پر روشنی ڈالی، تین روزہ الھدیٰ سالانہ تربیت گاہ برائے کارکنان میں نائب امرائے جماعت اسلامی سندھ پروفیسر نظام الدین میمن، حافظ نصراللہ عزیز چنا نے میرے رب نے مجھے نو باتوں کا حکم دیاکے عنوان پر درسِ حدیث دیا، جبکہ سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان، امیر جماعت اسلامی سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ نے ہم اور ہمارا کام کے موضوع پر سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اختتام پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سکھر مقام اسمعیل مغل اورناظم سکھر ڈویژن منیب شیخ نے یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ تربیت گاہ میں محمد زمان گھمرو، برادر حافظ زاہد حسین سہتو ضلع سکھر، برادر محمد سبحان گھمرو برادر ارشد علی گھمرو سمیت دیگر نے شرکت کی۔