ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ کی نااہلی برقرار، مکلی ٹھٹھہ کے شہری پینے کے پانے کی بوند بوند کو ترس گئے ایک ہفتے سے پانی بند ٹینکرز مافیا نے دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنا شروع کردیا ۔ ٹھٹھہ مکلی میں محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ کی نااہلی کے سبب ضلع ٹھٹھہ کے ہیڈ کوارٹر مکلی میں گزشتہ سات یوم سے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ مساجد امام بارگاہوں اسکولوں تک میں پانی کی شدید قلت ہوگئی ہے اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں جبکہ ٹینکرز مافیا نے دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنا شروع کردیا ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کروڑوں روپے کا بجٹ رکھنے والا محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ نے چند روز قبل ٹوٹنے والی پائپ لائن کی مرمت کے لیے پیسے خرچ کرنے سے انکار کردیا ہے۔