لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نااہلی کے سبب ڈینگی ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے، لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہر اس کی زد میں ہیں، پنجاب حکومت نے رواں سال ڈینگی کی روک تھام کیلیے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے، ڈینگی ٹیموں نے نہ لاروا تلف کیا اور نہ ہی اسپرے کروایا گیا ہے۔