اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی اور معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے دونوں کے درمیان مسلمانانِ عالم کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی‘ گیلانی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے ان کی دعوت قبول کرلی۔