باکسر عامر خان کو امریکی ایئر لائن کی پرواز سے اتار دیا گیا

660

برٹش پاکستانی باکسر عامر خان کو امریکی ایئر لائن کی پرواز سے اتار دیا گیا ہے۔ عامر خان کو ایئر لائن سے اتارنے کا واقعہ ماسک کے معاملے پر پیش آیا۔

باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، طیارے کے عملے نے شکایت کی میرے دوست کا ماسک درست نہیں، امریکن ایئر لائنز نے مجھ پر پابندی لگا دی ہے۔

عامر خان نے کہا کہ کولراڈو جا رہا تھا، واپس نیو یارک آنا پڑ گیا، نیویارک سے دوسری پرواز سے ٹریننگ کیمپ جا رہا ہوں۔

برٹش پاکستانی باکسر نے کہا کہ ایئر لائنز کے پاس کیمرے کی ویڈیو ہوگی، میں نے کچھ نہیں کیا، میرے ساتھ پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا، دلی دکھ ہوا۔