لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے سہیل کالونی میں فروٹ فروخت کرنے والا نوجوان عطااللہ تونیو نے گھر والوں سے ناراض ہوکر گلے میں چھت کے پنکھے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی کوشش کی جسے ورثا نے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے نوجوان کے موت کی تصدیق کرتے ہوئے لاش ورثا کے حوالے کردی۔